ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جیل میں موجیں لگ گئیں

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جیل میں موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں گرمی سے بچنے کے لیے اے سی اور حالات حاضرہ سے واقفیت کے لیے ٹی وی مہیا کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں واپسی کے بعد سکیورٹی سیل میں اے سی لگ گیا ہے۔ میاں محمد نوازشریف کو جیل کے کمرے میں ٹی وی بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم صرف سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات دیکھ سکیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ نے میاں محمد نوازشریف کے کمرے میں اے سی لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد سابقہ کابینہ کمیٹی نے اے سی لگانے کی منظوری دی تھی۔