سٹی42: ابر رحمت برسنے سےلاہور شہر کا موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہوگیا ہے, محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر بھر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ اورنمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے ۔
علاوہ ازیں فضائی آلودگی میں کمی ،شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 84 ریکارڈمیں آیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔