عیسیٰ ترین: بلوچستان کی حکومت نے کل 19 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات صوبہ بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔