سٹی 42: عطا تارڑ نے عید پر عمران خان کی بچوں سے بات کروانے اور ملاقات کے بارے میں ٹوئیٹ کردیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کو ٹویٹر پر جواب دیا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔
عمران خان کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں ہے ۔ عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ٹویٹ کی تھی۔