سٹی 42: اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کا عمل شروع ہوگیا ۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ہائی کورٹ کی ہدایات پر چیف کمشنر نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا،تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہا ہے۔
میڈیکل چیک اپ کا عمل جاری ہے ، ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم شامل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔
چیک اپ کے دوران تمام ضروری طبی آلات اور سہولیات دستیاب ہیں ۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے مکمل رپورٹ جلد چیف کمشنر کو پیش کی جائے گی۔
