ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کا نیٹ ورک پھیلانے کا بڑا فیصلہ

پنجاب کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کا نیٹ ورک پھیلانے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پنجاب حکومت نے  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے دائرہ کار کو صوبے کے ہر ضلع تک پہنچانے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کا نیٹ ورک قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ہر ضلع میں مخصوص اور معیاری ڈیزائن کے تحت یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس وقت میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رحیم یار خان میں یونٹس کے قیام پر کام جاری ہے، جبکہ باقی 26 اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی جلد ہی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

نئے یونٹس کے قیام کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ کو تمام اضلاع میں یونٹس کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی پی ایف ایس اے کو بقیہ اضلاع کے لیے تفصیلی پلان محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کرائم سین یونٹس کے قیام سے پنجاب بھر میں شواہد جمع کرنے اور فرانزک تحقیقات کے نظام کو جدید بنایا جائے گا، جس سے جرائم کی تحقیقات میں شفافیت اور تیزی دونوں ممکن ہوں گی۔