ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراضی ریکارڈ کیس ، سابق ڈائریکٹر اینٹی کریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 اراضی ریکارڈ کیس ، سابق ڈائریکٹر اینٹی کریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اراضی ریکارڈ میں خرد برد کرنے والے پٹواری ، گردوار سمیت دیگر زمہ داروں کے خلاف اندراج  مقدمہ کا معاملہ ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن احسن منیر بھٹی  ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے  عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کے باعث سابق ڈائریکٹر انٹی گریشن آفتاب مظہر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے  سائل محمد انور کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن آفتاب مظہر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ڈائریکٹر انٹی کرپشن احسن منیر بھٹی،،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن   لاہور ڈویژن  عبد المجید  پیش ہوئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر بھی کمرہ عدالت میں موجود  تھے ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے انٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ عدالت کی آرڈر پر  عمل درآمد کیا کیا بنا؟ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ریگولر انکوائری ہوئی ، جو کہ بعد ازاں ڈراپ کردی گئی ،ریجنل ڈائریکٹر نے ڈراپ انکوائری کی منظوری بھی دے دی تھی ، عدالت کے حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے، توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے ، عدالت نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

Ansa Awais

Content Writer