ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت جاری

 صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کرانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو  پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اے پلس، اے اور بی کیٹیگری اسکولوں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا۔ سکولوں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔

محکمہ نے باقی ماندہ سکولوں کی فہرست متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی ہے، اور ای میل کے ذریعے رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ سکول رجسٹریشن کا عمل 19 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔