ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میٹرک سالانہ امتحانات 2026: طلباء کے لیے نئی ہدایات جاری

 میٹرک سالانہ امتحانات 2026: طلباء کے لیے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رواں سال امتحانات کا باقاعدہ آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔

بورڈ کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ پہلے امتحانی سنٹر پہنچیں، کیونکہ مقررہ رپورٹنگ ٹائم کے بعد کسی بھی امیدوار کو سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سال امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی، جس کے تحت ہر طالب علم کی شناخت کی تصدیق لازمی ہوگی۔

تعلیمی بورڈ نے تمام طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس پر بھی ضروری ہدایات درج کر دی ہیں، جن پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد امتحانات کو شفاف، منظم اور نقل سے پاک بنانا ہے تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔