( اویس کیانی )صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔
فیصلہ جاری خلیجی تیل بحران اور حکومت کی اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔