ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنٹرل ریجن میں حدِ رفتار مہم میں تیزی، 12,990 سے زائد چالان جاری

سنٹرل ریجن میں حدِ رفتار مہم میں تیزی، 12,990 سے زائد چالان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:موٹروے پولیس کے سنٹرل ریجن میں حدِ رفتار مہم کے تحت بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 12,990 سے زائد چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سنٹرل ریجن میں زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی ون لاہور نے نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 5,641 چالان کیے، جبکہ این 5 سنٹرل زون لاہور میں مؤثر کریک ڈاؤن کے دوران 3,597 چالان جاری کیے گئے۔

ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر سخت انفورسمنٹ جاری ہے اور حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

ترجمان سید عمران احمد نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔