تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔ 

جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔ درخواست میں جلسے کیلئے تین جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں، تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔ 

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔ 

عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ NA46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق بانی چئیرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔