ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس سے 30 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے

ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس سے 30 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری  اپناتے ہوئے 30 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے ۔

 سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق  نے کہا ہے کہ زیادہ اہلکار نہیں چاہیئے، سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 6سیکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں ،سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے سپیکر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے کفایت شعاری اپناتے ہوئے  سرکاری تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ، اسی روش کو اپناتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن رضانقوی نے  بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔