ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد سیشن کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے ہیں، عدالت نے عمران خان کو 30مارچ کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت عمران خان کی درخواست پر جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی گئی تھی جہاں عمران خان ریلی کی صورت میں پہنچے اور پولیس کی جانب سے ہجوم کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کے تحت صرف عمران خان اور مخصوص لوگوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی لیکن ہجوم نے نعرے بازی شروع کر دی اور زبردستی عمار ت میں داخل ہونے کی کوشش ، پولیس کی جانب سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراو شرو ع کر دیا جس کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا۔