کیسز کی تفصیل ایک کال کی دوری پر،بروقت انصاف کا تاریخ ساز فیصلہ

 کیسز کی تفصیل ایک کال کی دوری پر،بروقت انصاف کا تاریخ ساز فیصلہ
کیپشن: All Punjab Courts Online System
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ  کے آئی ٹی سسٹم کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس شجاعت علی خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  کا سائلین کو بروقت انصاف کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ سامنے آیا ہے،جس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کو 21 مارچ سے  آن لائن کرنے کا منصوبہ  کیا گیا ۔  پنجاب  بھر کے کیسز کی تفصیلات  اب صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گی ،کوئی بھی سائل ،وکیل یا جج صرف ایک بٹن دبا کرتمام کیسز کی تفصیلات حاصل کر سکے گا۔

ہائیکورٹ  آئی ٹی سسٹم کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس شجاعت علی خان   کی خصوصی کاوش سے کیس مینجننٹ سسٹم تیار کیا گیا۔جسٹس شجاعت علی خان 21 مارچ کو صوبہ بھر  کے ججز سے آن لائن  میٹنگ کریں گے۔

سول ججز سے لے کر سیشن ججز تک ہر جوڈیشل افسر روزانہ کی بنیادپرمقدمات کی تفصیل آن لائن اپ لوڈ کریں گے،شام چھ بجے ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں  کیس مینجمنٹ سسٹم سرخ بتی کے ذریعے بلنکنگ کرے گا.30 اپریل 2022 تک صوبہ بھر کی  تمام ماتحت عدالتوں کو  آن لائن  کردیا جائے گا۔