عثمان خادم : بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ناکام ہوگئی، قائدین اور کارکنان احتجاج کیلئے نہ نکلے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نےتمام صوبائی حلقوں میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ لاہور میں 30 مقامات پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ لاہور میں کسی ایک مقامات پر بھی احتجاج ریکارڈ نہ کرایا جا سکا۔
اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہے۔