ویب ڈیسک:چینی ایپ ٹک ٹاک کے چرچے، فیس بک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی ہے۔ میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس نے سب کو حیران کر دیا۔
ٹک ٹاک پر فیس بک کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور اسے اب تک 23 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں، جبکہ اس پر کوئی پوسٹ بھی نہیں کی گئی۔
فیس بک کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہا کی بجائے اکٹھے زیادہ کام کرسکتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ گوگل پلے اسٹور پر فیس بک ایپ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔
Look who just joined TikTok pic.twitter.com/q0ifaTFPMY
— Matt Navarra (@MattNavarra) March 13, 2022
فیس بک ہی نہیں اسی طرح انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں ریلز کو پروموٹ اور اسے استعمال کرنے کی ٹپس شیئر کی جا رہی ہیں۔
میٹا کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اصلی ہے۔