ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر میرا موقف مختلف تھا، اپنے صدر کی یقین دہانی پر منظوری دی ؛ سپریم لیڈر

امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر میرا موقف مختلف تھا، اپنے صدر کی یقین دہانی پر منظوری دی ؛ سپریم لیڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ خاتمے کی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق پیغام جاری کردیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا  کہنا ہے کہ امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر میرا موقف مختلف تھا، صدر پزشکیان اور سپریم نیشنل کونسل کی اتفاق رائے پر اس کی منظوری دی۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ براہِ راست مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دشمن کے مؤقف کو تسلیم کر رہے ہیں۔

انھوں نے انکشاف کہا کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے ان کی اپنی رائے مختلف تھی تاہم ایرانی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی حکومت ایرانی قوم کے حقوق اور مزاحمتی محاذ کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ 
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی اس یقین دہانی اور ذمہ داری قبول کرنے کے عہد کی بنیاد پر ہی میں نے معاہدے کی منظوری دی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکا اس معاہدے پر عمل درآمد کے دوران لالچ یا اضافی مطالبات کرنے کی کوشش کرے گا تو ایران اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدے کی ان ہی شقوں کا پابند رہے گا جن پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوا ہے تاہم کسی بھی یکطرفہ دباؤ یا نئی شرائط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔