سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرموف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرموف نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پر مبارکباد دی۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے بطور ثالث کردار کو سراہا۔ وزیر خارجہ جیہون بائرموف نے اہم پیش رفت میں پاکستان کی مخلصانہ اور مسلسل سفارتی کوششوں کی تعریف بھی کی ۔
دونوں راہنماؤں نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ دونوں راہنماؤں نے اس پیش رفت کو عالمی اقتصادی منظرنامے میں اعتماد کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا ۔