ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط پر مبارکباد دی۔ بدر عبدالعاطی نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران مفاہمت کو عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دی۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے آئندہ ریجنل فور (R-4) وزرائے خارجہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آنے والے دنوں میں مصر کے شہر العلمین میں ہوگا۔