سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں لنچ کے دوران اہم سکیورٹی امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دے رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔