سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم نارا، شگفتہ جمانی، میاں خان بگٹی اور محمد خان جمالی کی ملاقات ہوئی ۔
ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں وزیر برائے تعلقاتِ عامہ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برقی بھی شامل تھے۔