ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملا کنڈ کے طالبان لیڈر کا معاون خطرناک دہشتگرد افغانستان میں ہلاک

terrorist killed, Afghanistan, Kunnar province, City42, Tehrik e Taliban Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دہشت گرد کمانڈر عبد المنان عرف حکیم اللہ (شوریٰ ممبر ٹی ٹی پی ملاکنڈ) کو نامعلوم افراد نے چاغاسرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ، افغانستان میں ٹارگٹ  کر کے جہنم واصل کر دیا۔

افغانستان سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ ٹی ٹی پی کے عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ)  کا ذاتی معاون اور باجوڑ میں دہشت گرد تشکیلیں بھیجنے کا انچارج تھا۔

یہ دہشتگرد  باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں، پوسٹوں پر حملے، اور بھتہ خوری وغیرہ سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔  دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو 18 جون کو سہ پہر 3:00 بجے ڈھیراکئی، ضلع ڈنگام، کنڑ، افغانستان میں دفنا دیا گیا۔