ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر تیسرے روز ایک خودکشی،بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان عروج پر

Suicides in Indian Army, city42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور :بھارتی فوج میں خود کشیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ بھارتی فوج میں ہر تیسرے روز ایک خودکشی کا واقعہ پیش آتا ہے، خودکشی کرنے والےاکثر جموں و کشمیر میں تعینات ہوتے ہیں۔

 2001سے اب تک 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں ، گذشتہ 5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے اعلیٰ افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا23جنوری2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ 9جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔

 مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور ہیں ۔2006میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی، سشمیتا کے مطابق اعلیٰ افسران اُسے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کیلئے مجبور کر تے تھے۔

 اکتوبر2019کو پُونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشراء نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر جبکہ دسمبر2016میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا،2007میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا،2007سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسگی کے1243واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔