واٹس ایپ گروپس کے فیچرز میں اہم تبدیلیاں

واٹس ایپ گروپس کے فیچرز میں اہم تبدیلیاں
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں چند نئے فیچرز متعارف کروادیے۔

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ہر ماہ کئی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔اب واٹس ایپ میں گروپس چیٹ کے حوالے سے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یہ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے جو آئندہ چند دن میں سب کو دستیاب ہوں گے۔

ان فیچرز سے واٹس ایپ میں کسی گروپ کال کے حوالے سے صارف کو زیادہ اختیار دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے ان فیچرز کی تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں۔انہوں نے بتایا کہ اب گروپ کال کے دوران اگر کوئی فرد اپنا مائیک میوٹ کرنا بھول جائے تو ہوسٹ یا کال میں شامل کوئی بھی فرد اسے میوٹ کرسکے گا تاکہ بات چیت متاثر نہ ہو۔

اسی طرح گروپ کال میں اگر کوئی نیا فرد شامل ہوگا تو واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ بھیجا جائے گا تاکہ ہر ایک کو اس کا علم ہوسکے، اسی طرح کال کے دوران مخصوص افراد کو میسجز بھیجنا بھی اب ممکن ہوگا۔ان نئے فیچرز سے واٹس ایپ زوم، گوگل میٹ اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کا ایک اچھا متبادل ثابت ہوگا، واضح رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے گروپ اراکین کی تعداد کو 256 سے بڑھا کر 512 کر دیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر