( در نایاب ) پی ایچ اے میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
پی ایچ اے ہیڈ آفس جیلانی پارک میں تمام ہارٹیکلچر اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کی۔ اجلاس میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کو مون سون شجرکاری کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ نرسریوں کو بہتر بنانے کی حکمت عملی پر ہدایات جاری کیں گئیں۔
چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ شجرکاری میں لگنے والے نئے پودوں اور درختوں کی نگہداشت کے بغیر ہدف کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔ قائمقام ڈی جی نے کہا کہ تمام ہاٹیکلچر کے ڈائریکٹرز اپنے زونز میں کام پر نہ آنے والے گھوسٹ ملازمین کی فوری چیکنگ کر کےرپورٹ کریں۔
طارق علی بسرا نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کے انکشاف پر متعلقہ ڈائریکٹر اور گھوسٹ ملازم کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی عمل کی جائے گی۔