ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر

 ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 19 اور 20 کے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز سے ان کے کوائف مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 19 اور 20 کے اساتذہ اور افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز سے تفصیلات طلب کی ہیں، اتھارٹیز کے سی ای او کو اساتذہ سےمتعلق مکمل کوائف بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس پر اساتذہ کے مکمل کوائف کے بعد فائل سکروٹنی کے لیے فہرست اینٹی کرپشن کو بھیجی جائے گی، اینٹی کرپشن کی سکروٹنی کے بعد مذکورہ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer