ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب انتخابی ریلی کے ہمراہ روالپنڈی سے گوجر خان جلسہ گاہ روانہ

مریم اورنگزیب انتخابی ریلی کے ہمراہ روالپنڈی سے گوجر خان جلسہ گاہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب انتخابی ریلی کے ہمراہ راولپنڈی  سے گوجر خان جلسہ گاہ روانہ ہوگئیں اُن کے ہمراہ مسلم  لیگ ن کی سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب حنیف عباسی ملک ابرار سردار نسیم  اور دیگر مقامی قیادت بھی ریلی میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ابرار اور راجہ صدیق ریلی و جلسہ آرگنائز کروا رہے ہیں راجہ صدیق جمعوں ایل اے 6 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں انتخابی ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہے۔

ریلی میں شریک مسلم لیگ ن کے کارکنان میاں نواز شریف زندہ آباد ،  وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کے حق میں نعرے لگتے ریلی کے ہمراہ رواں دواں ہیں اس موقع پرشرکاءافواج پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان  کے بھی فلگ شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔