ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، معروف سپر اسٹور سے 4,730 کلو ایکسپائر اشیاء برآمد

معروف سپر اسٹور کے گودام پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ہزاروں کلو ایکسپائر اشیاء تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، معروف سپر اسٹور سے 4,730 کلو ایکسپائر اشیاء برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف سپر اسٹور کے پیکنگ گودام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار 730 کلو گرام مختلف ایکسپائر اور غیر معیاری اشیائے خور و نوش برآمد کر کے تلف کر دیں، جبکہ گودام کو اصلاح تک سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے جیا بگا روڈ پر واقع معروف سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس پر چھاپے کی نگرانی کی۔ کارروائی کے دوران 1500 کلو دال چنا، 620 کلو بیسن، 500 کلو دلیہ، 500 کلو میدہ، 800 کلو بیش قیمت ٹافیاں، 500 لیٹر آئل، 200 کلو خشک میوہ جات اور 110 کلو آٹا تلف کیا گیا۔

راجہ منصور احمد کے مطابق گودام سے ایکسپائر اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی، جبکہ قوانین کے برخلاف ایکسپائر اور تازہ اسٹاک کو ایک ہی جگہ پر رکھا گیا تھا، جو صارفین کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی سابقہ ہدایات اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔ معائنے کے دوران فوڈ اسٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، تعفن زدہ ماحول، اشیائے خور و نوش پر ٹپکتا گندا پانی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی سامنے آئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ متعدد برآمد شدہ اشیاء پر لیبل اور رجسٹریشن کی معلومات بھی موجود نہیں تھیں، جس پر گودام کو اصلاح تک بند کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔