ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی بارش میں شہریوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر، ڈرون، کشتیاں استعمال کرنے پر اہلکاروں کو شاباش

Maryam Nawaz , PDMA, Early Warning system, weather forecast, Monsoon, disaster mitigation, PDMA, Zahid Akhtar Zaman, Maryam
کیپشن: سی ایم مریم پی ڈی ایم اے کے وزٹ کے دوران اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے سربراہ عرفان کاٹھیا سے بات کر رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، پولیس اور دیگر اداروں کو  برسات کے موسم میں عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے اچھی کوششیں کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے برسات کے دوران شہریوں کی مدد کیلئے کشتیوں، لائف جیکٹوں، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تک تمام سامان ضرورت کے لئے کافی ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی اطمنان کا اظہار کیا کہ راولپنڈی میں بارش کا پانی بارش رکنے کے چند گھنٹے بعد نشیبی علاقوں سے نکل گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے صوبائی ادارہ پی ڈی ایم اے  کا وزٹ کیا اور وہاں برساتی پانی میں پھنسےافراد تک لائف جیکٹ پہنچانے کیلئے سپیشل ڈرون کی پرفارمنس کامشاہدہ بھی کیا۔ مریم نواز نے اس بات پر اطمنان کا ظہار کیا کہ چکوال، رولپنڈی میں کل جمعرات کے روز بارش کے پانی میں پھنسے شہریوں کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے اور شہریوں کو حفاظت کے ساتھ پانی سے نکال پر محفوظ جگہوں پر پہنچا دیا گیا۔

Caption سی ایم مریم آج پی ڈی ایم اے میں برسات کے حالات پر خاص اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سے بات کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا، راولپنڈی میں نالوں کی قبل از وقت صفائی کے سبب نشیبی علاقوں سے پانی کا چند گھنٹوں میں نکاس ممکن ہوا۔ 

مریم نواز نے لاہور ضلعی انتظامیہ کو حالیہ برسات کے دوران آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس پر خاص طور سے شاباش دی۔ انہوں نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، واسا  اور دیگر صوبائی اداروں کی مثالی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام کی مدد اور تحفظ کے لئے جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ برقت ملے گی، عوام کی جانوں کے تحفظ  اور سہولت کیلئے اب تک کی پرفارمنس  کو برسات کے آخر تک برقرار رہنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے متعلقہ حکام سے برسات کی صورتحال اور اب تک اداروں کی کارکردگی پر مسلسل تین گھنٹے میٹنگ کی۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور وہاں کوآرڈینیشن کا کام کرنیوالےمختلف محکموں کےنمائندوں سے الگ الگ گفتگو کی اور ان کے اداروں کے کام کے متعلق براہ راست آغاہی حاصل کی۔ 

Caption پنجاب کے ریسکیو اہلکار بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو زندگی بچانے والی جیکٹ پہنچانے کے لئے ڈرون کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔ مریم نواز لائف جیکٹ ڈیلیور کرنے والے ڈرون کو دیکھ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو مون سون  میں عوام کی حفاظت اور سہولت کیلئے ان کی ہدایات پر کئے گئے  پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نے  فلڈفورکاسٹ ڈویژن، انٹرنیشنل ویدر پورٹل، سیمو لیشن ماڈل، ارلی وارننگ سسٹم  کے کام کے معیار پر اطمنان کا اظہار کیا۔