ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے نقصانات کم ہوئے، ارلی وارننگ سسٹم مزید مؤثر بنایا جائے: مریم نواز

بارشوں سے نقصانات کم ہوئے، ارلی وارننگ سسٹم مزید مؤثر بنایا جائے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بارشوں کے نئے ممکنہ سلسلے کے پیش نظر ابھی سے تیاری کی جائے، ارلی وارننگ کا موثر نظام بہت ضروری ہے,موثر تیاری کے پیش نظر بارشوں میں نقصانات کم ہوئے .

 پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ موثر تیاری کے پیش نظر بارشوں میں نقصانات کم ہوئے ،پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں نےبہترین کام کیا،انتظامی افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں موجود رہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،انتظامیہ اور اداروں کے درمیان فعال تعاون موجود ہے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ بارشوں سے چاول و دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ،واسا و دیگر تمام متعلقہ ادارے نکاسی آب کیلئے کام کررہے ہیں، موسمی صورتحال میں عوام بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں,کچھ گھنٹوں میں بارش کا پانی ڈرین کیاجارہا ہے.