طاہر جمیل:شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار کے ترقیاتی کاموں کے دوران کی گئی کھدائی میں گرنے کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر واسا کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مون سون کے دوران ترقیاتی کاموں کے باعث حادثات کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق واسا مزید کسی بھی پراجیکٹ کے لئے گہری کھدائی نہیں کرے گا،انتہائی ضروری منصوبے کیلئے 2 فٹ سے زائد کھدائی نہیں کی جائے گی۔
پہلے سے جاری منصوبوں پر 3 درجاتی حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
مراسلہ کےمطابق تعمیراتی سائٹ پر پراجیکٹ کے مقام پر ارد گرد رکاوٹیں لگائی جائیں گی،زیادہ خطرناک مقام پر عملہ تعینات کیا جائے گا،تیسرے درجے میں شہریوں کی حفاظت کیلئے راستہ مکمل بند کیا جائیگا۔
موٹرسائیکل سوار کے گڑھا میں گرنے کےبعد اقدامات کئے گئے۔شاہدرہ میں پیش آنے والے واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا تھا۔