ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، 30 سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

 دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، 30 سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر کے اُفق پر بادلوں کا بسیرا ،سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیاگیا،شہر میں 20 فیصد بارش کے امکانات  ہیں۔
 دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث سیلابی پانی سیہون کے کچے کے علاقوں تک پہنچ گیا جس کے بعد تحصیل سیہون کی تین یونین کونسلز کے کچے کے علاقوں میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بلاول پور، جھنڈیانی، واهن، ماہی اوٹھو، ماہی سہتا سمیت متعدد دیہاتوں کے اطراف پانی پھیل گیا ہے جبکہ 3 یونین کونسلوں کے 30 سے زائد دیہات کا سیہون اور بھان سیدآباد شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

دیہاتی نجی کشتیوں کے ذریعے شہروں سے آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ آبپاشی کے مطابق پانی کی سطح میں آئندہ چند روز میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ایل ایس حفاظتی بند پر ایمرجنسی نافذ کر کے بندوں کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بارشوں کا سلسلہ آج دادو سے شروع ہوگا، کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔چکوال میں 450 ملی میٹر، راولپنڈی اسلام آباد میں 240 ملی میٹر بارش، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی بستیاں ڈوب گئیں، مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔