شاہ رخ خان بالی وڈ کے کامیاب اداکار کیسے بنے،اہم انکشاف سامنے آگیا

Shah Rukh khan
کیپشن: Shah Rukh khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عامر خان  کا شماربا لی وڈ کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بہتر ین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لئے لیکن اگربات کریں ماضی کی تو ،انہوں نے یش چوپڑا کی فلم ’ڈر‘ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

شا ید اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا ہیرو بنے رہنے کا سپنا اس فلم کی وجہ سے چکنا چور ہوجا تا۔ وجہ یہ تھی کہ فلم میں کر دا ر ہیرو کی بجا ئے ولن کا تھا  اور اورمسٹر پر فیکٹ نے اس کے لیے شاہ رخ خان کو لینے کی تجویز دی، جس نے  یہی وہ موقع تھا  جس نے شارخ کےلیے کامیابی کے نئے دروازے کھول دیے۔ ذرائع  کے مطابق یش چوپڑا فلم'' ڈر،، میں شاہ رخ کے ادا کیے گئے کردار کے لیے پہلے عامر خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

  یش چوپڑا نے جب عامر خان کو فلم کی کہانی سنائی تو عامر خان نے فلم کرنے سے انکار کیا اور ساتھ ہی پروڈیوسر کو شاہ رخ کو فلم میں لینے کی تجویز دی۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کو یقین تھا کہ 1993ء کی اس فلم میں شاہ رخ خان راہول کا کردار بہتر طور پر ادا کرسکتے ہیں، جو ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور اپنے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا۔

ذرائع  کے مطابق یہ سلمان خان کی سالانہ عید ملن کا موقع تھا جب عامر خان اور شاہ رخ سمیت ہر کوئی شریک تھا، عامر  خان نے نے اس موقع پر ایس آر کے کو فلم کی کہانی سے متعلق بتایا۔

  فلم ڈر میں ولن کا کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان یش چوپڑا کے ہیرو بن گئے، اس کے دو سال بعد دونوں نے’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، 1997 میں ’دل تو پاگل ہے‘، 2000 میں’ محبتیں‘، 2004 میں’ ویر زارا‘، 2008 میں’ رب نے بنادی جوڑی‘ اور 2021 میں ’جب تک ہے جاں‘ جیسی شاہکار فلمیں ساتھ بنائیں۔