عید الاضحی پر تین پاکستانی فلموں کی ریلیز کا حتمی اعلان

عید الاضحی پر تین پاکستانی فلموں کی ریلیز کا حتمی اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: عید الاضحی پر تین پاکستانی فلموں کی ریلیز کا حتمی اعلان کردیا گیا، پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور " ہیر مان جا" بڑی عید پرپردہ سکرین کی زینت بنیں گی۔

بڑی عید پر شائقین کیلئے تین پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں سب سے پہلی فلم سپر سٹار ہے جس کی کاسٹ میں شامل ہیں ماہرہ خان، ندیم، بلال اشرف، جاوید شیخ، سمیت کئی فنکار ہیں۔ دوسری فلم جو عید پر ریلیز ہوگی ، پرے ہٹ لو، جس کی سٹار کاسٹ ہے، اداکارہ مایا علی، شہریارمنور، احمد علی بٹ، ندیم، حنا دلپذیر اور بہت سے فنکار ہیں۔

بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے " ہیر مان جا" جس میں کیا ہے مرکزی کردار، اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان نے تینوں فلمیں ہی مختلف انداز سے بڑے ڈائریکٹرز اور بڑی پروڈکشنز نے بنائی ہیں اور تینوں میں عید پر کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ بڑی عید پر اب بڑی فلمیں ہوں گی سینماگھروں کی رونقیں بڑھانے کے لئے، اب دیکھنا یہ ہے کہ تینوں میں سے باکس آفس پر کون سی فلم ہٹ ہوتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer