محکمہ سکول ایجوکیشن نے 9 سی ای اوز کو اضافی چارج دے دیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 9 سی ای اوز کو اضافی چارج دے دیا


سٹی (42  نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں نئے تعینات ہونے والے 9 سی ای او ایجوکیشن کو ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھرکے 36 اضلاع میں الیکشن کمیشن کی ہدایات پر نئے تعینات ہونے والے 9 سی ای او ایجوکیشن کو ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا۔ ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج لاہور، گجرانوالہ ، فیصل آباد ، بہاولپور، ملتان ، ساہیوال ، سرگودھا ، راولپنڈی اور ڈی خان کے سی ای اوز کو دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا گیا

  محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اضافی چارج کی میعاد نئے تعینات ہونے تک رہے گی۔ محکمہ تعلیم نے سی ای اوز کو اضافی چارج دینے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔