ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے؛ مراد علی شاہ

جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے؛ مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ  کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ باتیں بہت بناتے ہیں، میں کراچی میں موجود نہیں تھا، آج شام کو پہنچا ہوں، انتظامیہ سے رابطے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ  بہت افسوسناک واقعہ ہے،  جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے،اس سے قبل بھی صدرآصف علی زرداری نے متاثرہ تاجروں کی وفاق سے مدد کرائی ۔ 

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آگ کیسے لگی ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، کچھ لوگوں کا کام انتشارپھیلانا ہے، ان کی باتوں پردھیان نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی فائرفائٹرسمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،کوشش یہی ہے کہ لاپتہ لوگ مل جائیں،۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو تماشہ بنادیا جاتا ہے،ہماری ذمہ داری ہے کہ فائرفائٹنگ کے نظام کودرست کریں۔