ارشاد قریشی : راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اپنی والدہ کا چیک اپ کرانے کے لیے آیا نوجوان سیکیورٹی گارڈ کےمبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
وقاص نامی نوجوان اپنی والدہ کو ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی میں لے کر گیا، اسی دوران گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ہو گیا، گارڈ نے نوجوان پر تشدد شروع کردیا، تشدد کے دوران گارڈ نے نوجوان کے سینے پر مکا دے مارا، مکا لگنے سے وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا ہے کہ پولیس نے گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے مزید تفیتش جاری ہے۔