ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ خٰیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ چترال، سوات، دیر ، کوہستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ ہلکی بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد،دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں صبح/رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جکبہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔