ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات  کے صدر کل بھارت پہنچیں گے،متعدد معاہدوں کا امکان 

متحدہ عرب امارات  کے صدر کل بھارت پہنچیں گے،متعدد معاہدوں کا امکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات  کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان  کل ( پیر) کو بھارت کے سرکاری دورے پردہلی پہنچیں گے۔  بھارت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت اور متعدد معاہدوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق  گزشتہ چند سالوں کے دوران  بھارت اور یو  اے ای نے ملکر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی، تعلیم ، ثقافت اور کنیکٹیویٹی جیسے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب اہم قدم اٹھائے ہیں۔سال 2022 میں دستخط شدہ جمع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) اس کی ایک مثال ہے۔ سی ای پی اے دو یا دو سے زیادہ ممالک کے درمیان ایک جامع تجارتی معاہدہ ہے جو صرف سامان کی تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سروسیز، انٹیلی جنس اور سرمایہ کاری کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت یا تو ٹیرف کم کردیا جاتا ہے یا مکمل طور پر ٹیرف ختم کر دیا جاتا ہے۔اس سے ظاہر طور پر برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2025 کے ابتدائی 6 مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان تیل کے علاوہ دیگر کیٹیگریز میں تجارت 37.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔ بھارت اور یو اے ای دونوں 2030 تک غیر تیل کاروبار کو 100 بلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف لے کر چل رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گی اہے کہ یہ سی ای پی اے معاہدے کا ہی نتیجہ ہے جس سے ہزاروں اشیا پر ٹیرف کم ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یو اے ای میں انجینئرنگ، فارماسیوٹیکلس اور الیکٹرانکس کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کو بھارتی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات بھارت کا ساتواں بڑا سرمایہ کار ہے۔ 2000 سے یو اے ای نے بھارت  میں اب تک 22 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں روپیہ درہم تجارتی تصفیوں کے تعارف اور متحدہ عرب امارات میں بھارت کے یو پی آئی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو منظوری ملنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں امریکی ڈالر پر انحصار کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔