ویب ڈیسک: لاہور شہر میں دھند چھٹنے لگی ،سورج جلوے بکھیرنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا امکان نہیں۔البتہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک،موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہے، ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں دھند کا راج ہے۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،صبح اوقات میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔
کراچی میں مطلع صاف
کراچی شہر کا موسم سرد اور خشک، مطلع صاف ہے ،گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سترویں نمبر پر موجود ہے ۔