لاہورہائیکورٹ  کا غیرمسلموں کےحوالے سے اہم فیصلہ

High court
کیپشن: High court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : غیر مسلم خاتون کو طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درخواست پر فیصلہ  جاری کر دیا گیا ۔ 

پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق  سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے  پنجاب حکومت  کو 90 دن میں ضروری رولز بنانے کا فیصلہ جاری کر دیا  ۔جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ،سات صفحات کے فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔

فیصلہ میں  کہا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجرا ضروری ہے،مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کا سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی شکایات آ رہی ہیں۔

درخواست گزار   بتایا یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جبکہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کر رہا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نادرا رجسٹریشن پالیسی 2021 کے تحت طلاق یافتہ اپنی ازدواجی حثیت بیان حلفی پر تبدیل کروا سکتے ہیں۔ 

رولز بنانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کی جائے ، جبکہ درخواست گزار کو شناختی کارڈ کے لیے دوبارہ نادرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی