مہنگائی کے ستائے عوام گردہ فروش گروہ کے ہتھے چڑھ گئے

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی کے ستائے عوام گردہ فروش گروہ کے ہتھے چڑھ گئے، پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے گردوں کی فروخت کا انکشاف ہو گیا ۔

غربت سے تنگ سادہ لوح مزدوروں نے گردے بیچنے شروع کر دئیے ، فورٹ عباس میں جسمانی اعضاء کی خریدوفروخت کرنےوالا گروہ سرگرم ہوگیا، بھٹہ مزدور نے ایجنٹ کے ذریعے اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے میں گردہ فروخت کیا۔

ایجنٹس مزدوروں کو بہلا پھسلا کر اسلام آباد لیجا کر گردے نکالتے ہیں، بھٹہ مزدور آصف اور طارق نے اڑھائی ،اڑھائی لاکھ روپے میں گردہ فروخت کیا ہے.

مزدوروں کا کہنا ہے کہ  درجن سے زائد بھٹہ مزدور اب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔