ایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی عمر شیر چٹھہ کادبنگ فیصلہ

 ایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی عمر شیر چٹھہ کادبنگ فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم : وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن جناح ہال میں اجلاس،شہر میں صفائی کی صورتحال، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری امور کے حوالے سےغور ،ایڈمنسٹریٹر عمر شہر چٹھہ نے  سرکاری کمرے  کی فراہمی سے انکار کر دیا۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ٹاؤن ہال میں اجلاس کی صدارت کی ، ایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، سی او علی عباس بخاری، میٹرو پولیٹن افسر عثمان بھدر اور دیگر حکام  نے شرکت کی، میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے، صفائی صورتحال پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے معاملات کو ٹاؤنز کی سطح پر مانیٹر کیا جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ٹاؤن ہال میں سرکاری کمرے کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی سفارش کی جس پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی  عمر شیر چٹھہ نے انکار کر دیا اور کہا کہ ایڈمنسٹریشن  آفس میں سیاسی  مقاصد کیلئے کمرہ نہیں دے سکتے،سیاسی ورکرز جب مرضی آئیں کام کرنے کو تیار ہیں،ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاہور کی اجازت کے بغیر سرکاری نمائندوں نے کمرہ حاصل کیا اور استعمال شروع کر دیا۔