انتظامیہ کا غیرقانونی طور پر تعمیر گھروں کیخلاف آپریشن

انتظامیہ کا غیرقانونی طور پر تعمیر گھروں کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) ضلعی انتظامیہ کا ہربنس پورہ نذیر ٹاؤن میں غیرقانونی طور پر تعمیر گھروں کے خلاف آپریشن، متعدد دیواریں گرا دیں۔ علاقہ مکین آپریشن روکنے کیلئے جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہربنس پورہ نذیر ٹاؤن میں تعمیر گھروں کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کرنا شروع کردیا۔ اہل علاقہ نے آپریشن کے خلاف ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 برسوں سے رہائش پذیر ہیں، آئے روز آپریشن کے نام پر بلیک میل کیا جاتا ہے۔

اہل علاقہ نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان نے زمین فروخت کی۔ غریب عوام کے گھر گرانے کی بجائے علیم خان کو کٹہرے میں لایا جائے۔

اہل علاقہ کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن روک دیا جبکہ اس دوران متعدد دیواروں کو زمین بوس کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔