(شاہین عتیق)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نجی ٹی وی شو میں بوٹ لے جانے پر دائر اندراج مقدمے کی درخواست پر تھانہ پرانی انارکلی پولیس سے مدعی کے بیان کے بعد 23 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی عدالت میں ایڈووکیٹ نعمان نے درخواست دی کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی ہے، وفاقی وزیر کا عمل اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کے مترادف ہے، فیصل واڈا کی اس حرکت کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے.
عدالت سے استدعا ہے کہ فیصل واڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے مدعی محمد نعمان ایڈووکیٹ کے ابتدائی بیان کے بعد پرانی انارکلی پولیس سے 23 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔