ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری

ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پاکستان بھر  کی 465 ماڈل کورٹس نے گزشتہ روزمجموعی طور پر 275 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

ڈی جی مانیٹرنگ سیل سیشن جج سہیل ناصر کی جانب سے مرتب کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے11اور منشیات کے29مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل390گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے3اور منشیات کے7، اسلام اباد میں منشیات2 ,سندھ میں قتل کے8اور منشیات کے12، خیبر پختونخواہ میں منشیات کے8,مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

1مجرم کو سزائے موت2کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر9 مجرمان کو کل10سال4ماہ 5 دن قید اور2763000روپےجرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 109دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے126مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے281گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر41 مجرمان کو 15سال اور5ماہ اور 25دن قید اور 354701روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer