ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ، عدالت پیش نہ ہو ئیں

رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ، عدالت پیش نہ ہو ئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)ماڈل ٹاؤن کچہری گلوکارہ رابی پیرزادہ دھمکیوں کے پیش نظر اپنے خلاف مگرمچھ اور پالنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے فریقین کےوکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف مقدمے پر سماعت کی. گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مگرمچھ اور سانپ پالے ہوئے ہیں. مقدمے سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل بابر افضل نے پیشی سے استثنی کی درخواست دے دی اور عدالت کو بتایا کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور اُن کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ گلوکارہ کو عدالت میں پیشی سے استثنٰی دیا جائے. وائلڈ لائف نے پہلے ہی گلوکارہ کے خلاف چالان داخل کرا دیا ہے. وائلڈ لائف نے سرچ وائٹ کی تفصیلی رپورٹ بھی داخل کرا دی جس پر عدالت نے رابی پیرزادہ کے وکیل کو اس پر دلائل دینے کی بھی ہدایت کی. رابی پیرزادہ کیخلاف مقدمے پر مزید کارروائی 25 جنوری کو ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer