(قذافی بٹ) حکومت اوراتحادی جماعتوں کےدرمیان معاملات بہتر کرنے کے لیےتحریک انصاف کےرہنماؤں نےسر جوڑ لیے،اتحادیوں کےمطالبات سے بچنےکے لئے متبادل راہوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادیوں کےدرمیان تلخی اور بگڑتے معاملات پر پی ٹی آئی لیڈر شپ نےسر جوڑلیےہیں اورمتبادل راہوں کی تلاش شروع کردی،پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں بھی کڑے امتحان کا سامنا ہے،اتحادیوں کے ساتھ جنوبی پنجاب کےاراکین کی ناراضگی کا محاذ بھی آن کھڑا ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اتحادیوں کی ناراضگی کےبعد پنجاب اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کے متبادل آپشنز پرغور کیا جارہا ہے،اتحادیوں کےعدم تعاون کی صورت میں پنجاب کا مسند اقتدارکیسےبچایا جاسکتا ہے،اسکے لیےمسلم لیگ ن کےاندر ناراض اراکین سے بھی رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اراکین کو ساتھ شامل کرکےعددی برتری برقرار رکھی جائے،ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد کیا گیا ہے۔