ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی ائیر لائن اپریل میں کام شروع کر دے گی

پنجاب حکومت کی ائیر لائن اپریل میں کام شروع کر دے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی  ائیر لائن اپریل میں کام شروع کر دے گی۔ پہلی فلائٹ  اپریل  میں ہی شروع  ہوگی ۔

ہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت صوبے کی اپہنی ائیر لائن چلانے کے لئے  برق رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ پنجاب ائیر لائنز کے لئے ابتدا میں 7 مسافر  جہاز خریدے  جا رہے  ہیں۔

   پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  پنجاب ائیرلائنز   پہلے مرحلے میں 2 سال تک صرف اندرون ملک  آپریٹ کرے گی۔  آپریشنز کے آغاز کے دو سال بعد یعنی  نئے عام انتخابات سے کافی پہلے  پنجاب ائیرلائنز  انٹرنیشنل فلائٹس بھی شروع کرےگی۔ 

 حکومتی ذرائع نےبتایا کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف کے موجودہ ہیلی کاپٹر کو بھی پنجاب ائیرلائن  میں شامل کیا جائے گا بلکہ یہی پنجاب ائیر لائنز کا پہلا اثاثہ ہو گا۔ 

 صوبائی ھکومت کی ائیر لائنز کے قیام کے بعد چیف منسٹر مریم نواز شریف خود   پنجاب ائیرلائن کے جہاز استعمال کریں گی، ان کے لیے الگ  سے خصوصی جہاز  نہیں خریدا جائےگا۔ پنجاب حکومت کے تمام وزرا، عہدیدار بھی پنجاب ائیر لائنز سے سفر کیا کریں گے۔ 

 ذرائع کنے بتایا کہ پنجاب کی ائیر لائنز کھڑی کرنے کے لئے صوبہ کے خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنےکی سٹریٹیجی پر کام ہو رہا ہے۔ موجودہ اور نئے جہازوں کو مکمل طور پر منافع کے حصول کے لیے استعمال کیا جائےگا۔  نئے جہاز  مسافروں  کے ساتھ چیف منسٹر کے بھی استعمال میں آئیں گے، چیف منسٹر جب  پنجاب ائیر لائن کا جہاز استعمال کریں گی تو اس کا  پورا کرایہ دیا جائےگا۔